ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مندر کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کے بعد جموں میں انٹرنیٹ سروس معطل

مندر کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کے بعد جموں میں انٹرنیٹ سروس معطل

Sat, 18 Jun 2016 12:06:04  SO Admin   S.O. News Service

جموں،17؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حکام نے کل شام یہاں پر ایک مندر کی بے حرتی کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ذریعے پھیل رہی افواہوں کو روکنے کے لیے پورے جموں علاقے میں آج تمام انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ایک ضلع افسر نے بتایا کہ تمام موبائل اور براڈبینڈ پر مبنی انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔افسر نے کہاکہ نانک نگر علاقے میں شیو مندر کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کے پس منظر میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر افواہوں کو روکنے کے لیے حکام نے موبائل اور لینڈ لائن انٹرنیٹ خدمات سمیت سبھی انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔جموں میں کل ایک دوسرے مندر کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی گئی تھی جس کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں کشیدگی پھیل گئی تھی ۔جموں کے ڈپٹی کمشنر سمرندیپ سنگھ نے بتایا تھاکہ نانک نگر علاقے کے ایک مندر میں ایک شخص داخل ہوا اور اس میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس خبر کے نشر ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آ گئے۔علاقے میں دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردیں اور ملزم کے خلاف کارروائی کے مطالبہ کو لے کر مظاہرہ کیا۔سنگھ نے بتایاکہ علاقے میں کچھ لوگوں نے مظاہرہ کیا لیکن صورت حال عام اور قابو میں ہے۔علاقے میں مناسب تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو پائے۔روپ نگر علاقے میں منگل کو ایک اور مندر کی مبینہ طور پربے حرمتی کی گئی تھی اور اس واقعہ کے بعد جموں میں عمومی صورت حال بحال ہو گئی تھی۔پولیس نے ملزم شخص کو ذہنی طور پرمعذور بتایا تھا۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں تشدد اور آگ زنی کے واقعات ہوئے تھے ۔


Share: